Map Graph

عوام کا تالار عظیم

عوام کا تالار عظیم (چینی:人民大会堂) چین کی ایک سرکاری عمارت ہے جو بیجنگ کے مغربی علاقہ میں تائینا نیم چوک کے کنارے پر واقع ہے۔اس عمارت کو حکومت عوامی جمہوریہ چین اور حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی اپنے اجلاس اور تقاریب کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اسی عمارت میں قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس ہوتا ہے ۔ قومی عامی کانگریس چین کی مقننہ ہے۔ یہ اجلاس ہر سال موسم سرما میں ہوتا ہے۔ عموما مارچ میں اجلاس منعقد ہوتا ہے۔کانگریس کے ساتھ ہی سیاسی مشاورتی اکائی چائنیز پپلز کنسل ٹیٹو کانفرنس کا بھی اجلاس اسی عمارت میں ایک ہی وقت میں ہوتا ہے۔ اسی عمارت میں قومی کانگریس برائے چینی کمیونسٹ پارٹی بھی اپنا اجلاس کرتی ہے۔لیکن یہ اجلاس 1982ء کے بعد سے ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی سال میں ایک اجلاس کرتی ہے۔ اس ہال میں کئی مخصوص تقاریب بھی ہوتی ہیں جیسے قومی سطح کی میٹینگ، مختلف سماجی، سیاسی جلسے، سالانہ تقاریب اور سابق لیڈران کی یادگار تقاریب وغیرہ۔عوام کا تالار عظیم شہر میں سیاحوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اور کئی سیاح اس کی زیارت کو آتے ہیں۔

Read article
فائل:China_Senate_House.jpgفائل:Great_Hall_Of_The_People_At_Night.JPGفائل:Greathallceiling.jpg